فضل گروپ کا تعارف
فضل گروپ پاکستان کے پرانے ٹیکسٹائل گروپس میں سے ایک بڑا گروپ ہے جو کہ دھاگہ اور کپڑے کی پیداوار اوراسکی فروختگی کرتا ہے۔ فضل گروپ کے آپریٹنگ یونٹس جو کہ274,524 سپنڈلز اور 3,660 اوپن اینڈ روٹرز اور 1,752 ایم وی ایس سپنڈلز پر مشتمل ہیں اور کمپنی ہر سال 100,859 ٹن یارن اور 45.37 ملین میٹر فیبرک تیار کرتی ہے۔فضل گروپ کی ملز 54.06 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے پاور پلانٹس سے منسلک ہیں۔فضل گروپ کے یونٹس ملتان کے ارد گرد واقع ہیں۔

گاہک کو معیاری مصنوعات کی فراہمی فضل گروپ کی اولین ترجیح ہے۔ گروپ کاروبارمیں مسلسل سرمایہ کی فراہمی کو جاری رکھتاہے۔ہیومن ریسورس کی بہتری بھی گروپ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ گروپ ماحو لیاتی تحفظات کے اوپربھی خاص توجہ رکھتاہے۔

فضل گروپ مندرجہ ذیل کمپنیز پر مشتمل ہے:

ٹیکسٹا ئل :

• فضل ویونگ ملز لمیٹیڈ
• فضل کلاتھ ملز لمیٹید
• احمد فائن ٖٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ
• فضل رحمان فیبرکس لمیٹیڈ
• رحمان عامر فیبرکس لمیٹیڈ

دوسرے:


• حسین جنریز لمیٹیڈ
• ظفر ناصر آئل ملز لمیٹیڈ
• فضل ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ
• رشید برادرز پرائیویٹ لمیٹیڈ
• فضل فارمز پرائیویٹ لمیٹید

متعلقہ کمپنیاں(ایسو سی ایٹ):

• فاطمہ فرٹیلائزرزکمپنی لمیٹیڈ
• فاطمہ انرجی لمیٹیڈ
• پاک عرب فرٹیلائزر لمیٹیڈ
• ریلائنس ویونگ ملز لمیٹیڈ